راولپنڈی، 24گھنٹوں کے دوران 122 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

جمعرات 5 نومبر 2015 13:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو بائیس افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو بائیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین ہزار نو سو چھتیس ہو گئی ہے۔ انتظامہ کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے پچاسی، بے نظیر بھٹو اسپتال میں اکیس اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈینگی کے سترہ مریض داخل کیے گئے، جبکہ ڈینگی سے اب تک راولپنڈی کے دس شہری جان جابحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :