نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن12نومبر کو منایا جائے گا

جمعہ 6 نومبر 2015 12:21

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا کی بیماری سے بچاؤ کا عالمی دن12نومبر کو منایا جائے اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کونمونیے کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس، سیمینارز اور تقاریب منعقد ہونگی جس میں کمسن بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نمو نیا کی بیماری سے دنیا بھر میں ہر سال 2ملین بچے نمونیا کا شکار ہو جاں بحق ہو جاتے ہیں نمونیا کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ متحد ہو کر نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں۔