کجھور اور انار کا ایک ساتھ استعمال انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے، طبی ماہرین

جمعہ 6 نومبر 2015 12:39

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء)طبی ماہرین نے کجھور کے ساتھ انار کے رس کے استعمال کو انسانی صحت بالخصوص ہارٹ ا ٹیک سے بچنے کیلئے مفید قرار دیا ہے۔ علاج بالغذا کے ماہر طبیب حکیم منیر احمد امر تسری نے کہا ہے کہ 3عدد کجھور اور چار اونس انار کے رس کے استعمال سے ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنے سمیت جسم میں چربیلے مادوں میں33 فیصد کمی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کجھور اور انار کے رس میں ایسے صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کو شریانوں سے تیزی سے الگ کر دیتے ہیں۔ حکیم منیر احمد نے کہا کہ اگر کجھور کی گھٹلیاں پیس لی جائیں تو فائدہ بڑھ جاتا ہے تاہم کجھور اور انار کو الگ الگ استعمال کرنے کی بجائے ایک ساتھ ان دونوں کا استعمال انسانی صحت کیلئے فائدہ مند اور صحت بخش ہے۔