پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گا

ہفتہ 7 نومبر 2015 12:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں کے فزیشن ڈاکٹر علی رضا کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔