راولپنڈی ‘ڈینگی وائرس پر قابو ں ہیں پایا جا سکا ‘مزید 34 افراد میں وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) راولپنڈی شہر پر ڈینگی وائرس کے مزید 34افراد سامنے آگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار ہوگئی ‘ متاثرہ مریضوں کو راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی وارڈز قائم کئے گئے ہیں، راولپنڈی میں رواں سال اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔