ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 16:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظفر اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ،ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الرحمن خالد اور دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ نے کہا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 10تا 13نومبر 2015 تک جاری رہے گی ۔پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ42ہزار736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

تحصیل قصور میں 2لاکھ 5ہزار 286،تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 57ہزار 239، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 37ہزار 311اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 42ہزار 900بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1236ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں 1065موبائل ٹیمیں ، 121فکسڈ ٹیمیں اور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر اس پولیو مہم کو کامیاب کریں اور اس مہم کو انتہائی سنجیدگی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :