بھارت کے شہر ممبئی میں ایک دومنزلہ عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

ہفتہ 29 دسمبر 2007 14:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29دسمبر 2007ء ) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک دومنزلہ عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی کارکن عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

امدادی رضاکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ حادثے وقت عمارت میں ڈیڑھ سو س زائد مزدور تعمیراتی کاموںمیں مصروفتھے ۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعہ ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :