ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
منگل 10 نومبر 2015 11:43
کراچی/ملتان/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور وسطی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دس لاکھ 25 ہزار 343 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلالئے جائیں گے، پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے۔
مہم ضلع غربی کی بیالیس یونین کونسلز اور ضلع وسطی کی 51 یو سیز میں چلائی جا رہی ہے۔ ضلع غربی میں پانچ لاکھ سولہ ہزار چھ سو، ضلع وسطی میں تین لاکھ پنتالیس ہزار سات سو جب کہ ضلع شرقی میں ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق شہر میں جاری پولیو مہم کے دوران رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔(جاری ہے)
جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا اندراج کریں گے جب کہ شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ سنٹروں اور اہم چوکوں پر بھی والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر پلا سکتے ہیں۔کوئٹہ سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں بھی سہ روز پولیو مہم شروع کر دی گئی، 24 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی ، ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس ، بی سی اور لیویز تعینات کی نفری تعینات کر دی گئیں۔
کوئٹہ میں 3 لاکھ 75 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے 9 سو ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں، پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے ایک ہزار8 سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے لیویزکی نفری تعینات کی گئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان اور ڈونر اداروں کے تعاون صوبے کے 30اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 24 لاکھ 75 ہزار 616 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 6 ہزار 603 ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں جو گھر جانے کے علاوہ ٹرانزٹ ہسپتالوں ، بنیادی صحت کے مراکز ، ریلوے اسٹیشن ، بس اڈوں اور ائیرپورٹ پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.