لاہور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

بدھ 11 نومبر 2015 13:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) لاہور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی، شہر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،محکمہ موحولیات کی جانب سے گذشتہ ماہ آؤٹ فال روڈ کے گندے پانی سے نمونے حاصل کیے گئے تھے،رپورٹ کے نتیجے سے ثابت ہوا ہے کہ شہر سے لئے گئے میں پولیو وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

تین ماہ کے دوران لئے گئے نمونے کے مطابق ملتان اور لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کا نتیجہ مثبت ہے جس کے تدارک کیلئے دونوں اضلاع میں پولیو مہم چلانے کی سفارش کی گئی ہے، صوبے میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ لاہور میں انسداد پولیو مہم سترہ نومبر کو شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :