فرانس اور جرمنی میں نئے سال سے تمباکو نوشی پر پابندی

منگل 1 جنوری 2008 12:04

پیرس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) فرانس کی وزیر صحت نے نئے سال سے شروع ہونے والے تمباکو نوشی کے خلاف ملک گیر قانون میں آخری لمحوں میں کچھ تبدیلیوں کے مطالبے مسترد کر دیے ہیں۔ روزیلین بیشلے نے کہا ہے کہ اس قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ گزشتہ روز اخبار لی فیگارو میں بیشلے نے فرانسیسی پابندی کو صحتِ عامہ سے متعلق ایک بے مثال اقدام قرار دیا ہے جو ان کے ملک کی ترقی میں اہم پیش رفت کا غماز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے فرانس میں ہر سال 66ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جب کہ پانچ ہزار افراد دوسرے لوگون کی تمباکو نوشی کے دھویں سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ جرمنی کی 16 میں سے آٹھ ریاستوں میں بھی تمباکو نوشی پر جزوی پابندی منگل سے عائد ہو گئی۔ فرانس میں لاگو ہونے والی پابندی کا اطلاق ہوٹلوں ، شراب خانوں ، کیفوں اور نائٹ کلبوں پر ہو تا ہے۔فروری میں یہ پابندی دفتروں، اسکولوں ، ہوائی اڈوں اور دوسرے متعدد بند عوامی مقامات پر بھی لاگو ہوگئی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 93 ڈالر جرمانہ ہو گا جب کہ اس پابندی کے نفاذ میں ناکام رہنے والے ان عمارتوں کے مالکان کو 198 ڈالر جرمانہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :