وزارت صحت نے ہیلتھ سیکٹر کیلئے 290.55ملین روپے کے نئے منصوبوں کی منظوری دے دی

بدھ 2 جنوری 2008 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2008ء)وزارت صحت نے ہیلتھ سیکٹر میں 290.55 ملین روپے کے 9نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔اسلام آباد میں وزارت کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری کی زیر صدرات ہو اجس میں فیڈرل سروسز ہاسٹل میں نرسنگ سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے انتالیس اعشاریہ نو دو ملین، روایتی ادویات کے ریسورس سنٹر کے قیام کیلئے اٹھائیس ملین، این آئی ایچ میں الرجی سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے انتالیس اعشاریہ آٹھ سات ملین، پمز اور جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال میں فضلات کو تلف کرنے کیلئے باسٹھ ملین،نیشنل ٹوبیکو پروگرام کیلئے انتایس اعشاریہ آٹھ چھ ملین اور اسلام آباد میں ہیلتھ ایمرجنسی سنٹر کے قیام کیلئے انتالیس میں روپے کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے حکام کو ہدایت کی کہ ان تمام منصوبوں کا پی سی ون تیار کر کے پارٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔