ایکسپریس ہائی وے تو سیع کے باعث پھیلنے والے گردوغبار سے عوام سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

عوام کا ایکسپریس ہائی وے پر سی ڈی اے سے پانی کے چھڑکاؤ کا مطالبہ

پیر 16 نومبر 2015 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس ہائی وے پر سڑک تعمیر کے باعث پھیلنے والے گردوغبار سے عوام سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی ، عوام کا ایکسپریس ہائی وے پر سی ڈی اے سے پانی کے چھڑکاؤ کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس ہائی وے پر تعمیر نو کا کام جاری ہے جہاں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گردووغبار کے بادل صبح سے لیکر رات گئے تک چھائے رہتے ہیں جس کی وجہ سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے کو شدید تنقید ک نشانہ بنایا اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر نو مکمل ہونے تک سی ڈی اے دن میں دو سے تین مرتبہ پانی کا چھڑکاؤ کرے اس کے علاوہ عوام نے میڈیا پر شدیداظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا عوامی مسائل پر توجہ نہیں دیتا لیکن سیاسی رہنماؤں پر پوری توجہ مرکوز رکھتا ہے

متعلقہ عنوان :