لاہور ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کادوبا رہ آغاز ہوگیا

پیر 16 نومبر 2015 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، پولیو مہم کے دوران سولہ لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوکے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رائیونڈ میں جاری تبلیغی اجتماع سے پیدا ہونے والی سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی ہونے والی پولیو مہم کا لاہور شہر میں باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے، پانچ سال سے کم عمر سولہ لاکھ بچوں کو مرض سے بچاوکا ہدف مقررکیا گیا ہے ،بچوں کو خطرناک مرض سے بچانے کے لیے سرکا ر ی ہسپتالوں،بنیادی صحت کے مراکز اور گھر گھر جاکر بارہ سو ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں،جبکہ پنجاب کے پینتیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوچکی ہے۔