چین ، کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر چودہ گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

جمعرات 3 جنوری 2008 13:13

ین جیانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) چین میں کثیر المنزلہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والے آگ پر چودہ گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکاہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاعات کے مطابق مغربی علاقے ین جیانگ میں بارہ منزلہ شاپنگ سینٹر میں چودہ گھنٹے سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت میں قائم دفتر میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ چودہ گھنٹے سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ادھر فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھی شاپنگ سینٹرز میں آگ لگنے سے کپڑے کی سو سے زائد دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ جس کے باعث سو سے زائد دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے نو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :