اوکاڑہ :شوگر کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 نومبر 2015 16:36

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 نومبر۔2015ء) شوگر کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقادکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک خصوصی تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا واک میں ڈی ایچ کیواوکاڑہ کے تما م ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ذیابیطس کی آگاہی سے متعلق ریلی نکالی گئی ریلی ڈی ایچ کیواوکاڑہ سے شروع ہوکر ہسپتال بازار محبوب عالم چوک تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ کیواوکاڑہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے شوگر سے بچاو ٴاور احتیاطی تدابیر سے متعلق پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام کے بعد پیشنٹ ویلفیئر کی جانب سے لگائے جانے والے فری شوگر کیمپ میں عوام الناس کے فری شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ اس وقت دنیا میں 38کروڑ7لاکھ لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے زیادہ تر لوگوں کی عمریں 40سے59سال کے درمیان ہیں اور اگر اس مرض پر کنٹرول نہ کیا گیاتو 2035تک دنیا میں مریضوں کی تعداد 59کروڑ2لاکھ ہوجائے گی ۔