بلوچستان کے علاقے ژوب میں خسرے کی وباء سے تین بچے جاں بحق،درجنوں متاثر

پیر 16 نومبر 2015 17:00

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے ژوب میں خسرے کی وباء سے تین بچے جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی اورسورڈاکی میں خسرے کی وباء پھیلنے سے 3بچے جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفرشاہ نے تصدیق کرتے ہوئے آن لائن کوبتایاکہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے اورمتاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھی پہنچ گئی جہاں وہ متاثرہ بچوں کوعلاج ومعالجے کیلئے ادویات فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :