دنیا میں شوگر کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ آرام پسندی کی عادت اور شہری زندگی کو اپنالینا ہے، رپورٹ

پیر 16 نومبر 2015 20:45

دنیا میں شوگر کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ آرام پسندی کی عادت اور شہری زندگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی ) صحت سے متعلقہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں شوگر کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ آرام پسندی کی عادت اور شہری زندگی کو اپنالینا ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ 15سالوں کے دوران دنیا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 592ملین(5لاکھ پاؤنڈ) ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں شوگر کا مرض بہت عام ہے، نہ صرف عمررسیدہ افراد بلکہ نوجوانوں کو بھی اس مرض کے خطرات لاحق ہیں یا وہ اس مرض کا شکار ہیں، اس وقت 96لاکھ بچے موٹاپے کا شکار ہیں، اسی موٹاپے کے سبب 15سے 25سال کے افراد میں شوگر اور ہائی بلڈپریشر کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے، آج شوگر وبائی مرض کی شدت سے پھیل رہا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومت اور نجی اداروں کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا تا کہ بیماریوں سے پاک، صحت مند اور مضبوط قوم کی بنیاد ڈالی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :