بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ٗ تحقیق میں انکشاف
کیمیائی مرکبات کے باعث گردے کے کینسر کا خطرہ 54 فیصد تک بڑھ سکتا ہے ٗماہرین
پیر 16 نومبر 2015 21:36
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بار بی کیو گوشت کی زیادہ مقدار سے گردے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ماہرین نے بار بی کیو اور ان سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کی جو بین الاقوامی سائنسی جریدے ’جرنل کینسر‘ میں شائع کی گئی ہے۔
اپنی تحقیق کے دوران محققین نے ایک ہزار 358 افراد کی روز مرہ عادتوں کو ریکارڈ کیا، تحقیق میں شامل 659 افراد گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جب کہ 699 افراد مکمل طور پر صحت مند تھے۔تحقیق کے دوران محققین نے گوشت کی کھپت اور بار بی کیو گوشت دونوں کے ساتھ کینسر کے بڑھے ہوئے خطرے کو منسلک پایا اور یہ بات سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا افراد کی خوراک میں سرخ اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.