پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ، شعبہ حادثات، آپریشن ٹھیٹرز اوروارڈز خالی ہوگئے

منگل 17 نومبر 2015 13:33

پشاور۔17 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہاسٹل کے تنازع پر دیگر ڈاکٹرز نے بھی ٹی ایم اوز کی حمایت میں ہڑتال کردی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مریضوں کے رشتہ دارو ں نے بھی احتجاج شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث ہسپتال کا شعبہ حادثات، آپریشن ٹھیٹرز اوروارڈز خالی ہوگئے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک طرف ڈاکٹر ہسپتال کے احاطے میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری طرف مریضوں کے لواحقین نے بھی وی آئی پی گیٹ کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔تاہم تنازع کا دوسرا فریق پیرا میڈیکس ملازمین نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :