ڈاکٹروں کی فرائض سے غفلت کسی طورپر برداشت نہیں کی جائیگی‘ فضل حکیم خان

بدھ 18 نومبر 2015 12:30

سوات۔18 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 نومبر۔2015ء)چیئرمین ڈیڈک سوات اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال کے شعبہ ایمرجینسی میں ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈاکٹر مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں‘ گزشتہ روز سیدومیڈیکل کالج سوات میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ان کی تمام ضروریات پوری کی جائینگی‘ فرائض کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فرائض میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں‘ بالخصوصاایمرجینسی میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے‘انہوں نے کہاکہ سوات ہسپتال میگا پراجیکٹ کی تکمیل جون 2016 تک ممکن بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی جبکہ سوات کو خوبصورت شہر بنانے کے منصوبے کاآغاز سیدومیڈیکل کالج سے کیاجائیگا‘اجلاس میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان سمیت ایم ایس ڈاکٹر مقصود بھی موجود تھے ڈاکٹر تاج محمد خان ، ڈاکٹر عبدالواسیع ، ڈاکٹر گلشن ، ڈاکٹر عزیز احمد ، ڈاکٹر میاں نظام علی نے بھی ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں ۔