مردان میں پولیو زدہ بچوں کا انکشاف، نگران صوبائی وزیرصحت برہم ہوگئے، سیکرٹری صحت سرحد کوتحقیقا ت کا حکم دیدیا

اتوار 6 جنوری 2008 16:26

مردان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06. جنوری2008 ) پورے صوبے میں صرف مردان میں بار بار پولیوزدہ بچوں کی موجودگی کا انکشاف، محکمہ صحت مردان کی تاریخ میں کالے حروف سے لکھی جائے گی،کیس کی سیکرٹری صحت کے ذریعے تحقیقات کریں گے اور غفلت اورکوتاہی کے مرتکب افسران اور عملہ کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کریں گے، گزشتہ دس سال کے دوران محکمہ صحت مردان کے دفاتر پر اقربا ء پرظلم وزیادتی من مانی اورہٹ دھرمی کے علاوہ لاقانونیت کے بادل منڈلاتے رہے،یہ بات نگران صوبائی وزیرصحت سید کمال شاہ ایڈووکیٹ نے مردان پریس کلب میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہاکہ آج کے بچے کل کے معمار اورمستقبل کے ترقی یافتہ ملک کے روشن ستارے ہیں محکمہ صحت غفلت اورکوتاہی کا مظاہرہ کرکے ان کے مستقبل اورملک کی تقدیر سے کھیلنے سے گریز کریں، سید کمال شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایسے عناصر ہرگزقابل معافی نہیں،اثرورسوخ کے بل بوتے پرایک ہی جگہ اور اہم پوسٹوں پر مردان میں تعیناتی ہرگزقابل قبول نہیں، پولیوکیسوں کی غفلت میں جوبھی افسر یا عملہ مرتکب ہوگا سزا سے نہیں بچے گا،انہوں نے کہاکہ پولیومہم پرکافی عرصہ سے بھاری رقوم خرچ ہورہی ہیں لیکن ان کی نگرانی کرنے والے ذمہ داری سے کام نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ کی نگرانی میں تحقیقات کا فیصلہ کرچکے ہیں صحت اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں سودے بازی اورمصلحت سے کام نہیں لیں گے اورجلد اس کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :