ہٹیاں بالا ‘گاؤں سینا دامن میں بڑھتی ہیپاٹائٹس کی بیماری کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایک روزہ فری کیمپ کا انعقاد

جمعہ 20 نومبر 2015 14:24

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) ہٹیاں بالا کے گاؤں سینا دامن میں لوگوں میں بڑھتی ہوئی ہیپاٹائٹس کی بیماری کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے ایم ایس محمود حسین کیانی نے سینادامن میں لوگوں کے بلیڈ ٹیسٹ کے لئے ایک روزہ فری کیمپ لگایا جہاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عملہ نے صبح سے شام تک خدمات سرانجام دیں اس کیمپ میں 350افراد کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے فری کیمپ کی ٹیم پہنچتے ہی لوگوں کی ایک ہجوم وہاں پہنچ گئی اور لوگوں کی لائنیں لگ گئی جہاں ایم ایس ہٹیاں بالا نے منعظم انداز میں لوگوں کے ٹیسٹ لئے جس پر عوام علاقہ نے ایم ایس ہٹیاں بالا کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سینا دامن کی معروف سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت سردار وقار نے کہا علاقہ میں ہیپا ٹائٹس کی بیماری وبائہ صورت حال اختیار کر چکی جس کے ہم نے ہر سٹیج سے آواز اٹھائی مگر کسی نے یہاں کے عوام کی آواز نہ سنی ہم شکر گزار ہیں ایم ایس ہٹیاں بالا کے جن کہ کوششوں سے آج یہاں کے عوام کے فری کیمپ لگایا جس پر ڈاکٹر محمود حسین کیا نے کہا ایک ہمرا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے اسی جزبہ کے تحت یہاں ٹیسٹ کے فری کیمپ لگایا گیا تمام لوگوں کے ٹیسٹ کے بعد مثبت ٹیسٹ کی صورت میں الائزہ ٹیسٹ ہوں گئے اور اس کے بعد جو لوگ ہیپا ٹئٹس کی بیماری میں مبتلا پائے گئے ان کے فوری اور فری علاج کے اقدامات کئے جائیں گئے ایم ایس ہٹیاں بالا نے سینا دامن میں میڈیکل سٹوروں کا بھی معائنہ کیا جبکہ (BHU ) سینا کی صفائی ستھرائی بھی چیک کی۔