امریکی اور جاپانی ڈاکٹرز نے پاکستانی ینگ ڈاکٹرز کے ریسرچ پیرز کو سراہا

اتوار 22 نومبر 2015 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) امریکہ اور جاپان کے نیورو سرجری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین ڈاکٹرز نے پاکستان کے نیورو سرجری کے شعبے سے وابستہ ینگ ڈاکٹرز کے ریسرچ پیپرز کو سراہا۔ یہ بات امریکی اور جاپانی ڈاکٹرز نے پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجن کی جانب سے منعقدہ 28 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے پریذیڈنٹ ایشین کانگریس نیورولوجیکل سرجنز (اے سی این ایس)yoko kato نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز اور خصوصا ینگ ڈاکٹرز نے جو ریسرچ پیپرز پیش کئے وہ متاثر کن تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجن مستقبل میں بھی اس طرح کی کانفرنسز کا اہتمام کرتی رہے گی۔ امریکہcleveland clinic کے نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے چیئرمینedward benzel نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں پریذیڈنٹ ایشین کانگریس نیورولوجیکل سرجنز (اے سی این ایس)yoko kato کی اس بات سے متفق ہوں کہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ریسرچ پیپرز متاثر کن اور قابل تعریف تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اہمیت کی حامل تھی اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ نیورو سرجن لیاقت نیشنل ہسپتال ڈاکٹر سلمان شریف نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا