راولپنڈی ، ملتان اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں اور ڈینگی سے ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

بدھ 25 نومبر 2015 14:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ اور PP-156کے مرکزی راہنما ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے اپنے انتخابی حلقہ میں وارڈ نمبر 3,4لاہور کینٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہاہے ۔

راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3ہزار 260سے زیادہ ہے جبکہ ملتان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 550سے زائد ہے اور لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ اسی طرح ڈینگی سے متاثرہ مریض صحت کی مناسب سہولتیں بر وقت نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں ۔ جس سے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی کھل کر سامنے آرہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو پاکستان کے غریب عوا م کی کوئی فکر نہیں ۔ کرپٹ حکمران صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ، اوردن رات کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کررہے ہیں اور پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :