اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیابیطس آگاہی واک کا انعقاد
ذیابیطس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائیگا‘ مقررین
جمعرات 26 نومبر 2015 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء )ذیابیطسکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے کے اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیا بیطس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں اخوت ہیلتھ سروسز سے ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر مہوش رشید ، پروگرام کوارڈینیٹر مسزروبی ، شبینہ نسیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے چیئرمین توصیف رضا، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل عباس ، ڈائریکٹر عامر ظفر، مینیجنگ ڈائریکٹر ڈائریکٹر عمران بٹ، ضیاء عتیق ، شاہ نواز بیگ کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔
اس موقع پر اخوت ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہائی نون عملے کی شوگر ٹیسٹ کی گئی اورغذائی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معائنہ بھی کیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ لوگوں کو چیک اپ کرنے والوں کا بھی چیک اپ ہونا چائیے۔ ہائی نون لیبارٹریز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ادارے اپنے ورکرز کی صحت عامہ کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہائی نون کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائدلوگ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران بٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں کیو نکہ کم غذا آپ کھاتے ہیں جبکہ زیادہ کھانا آپ کو کھا جاتا ہے ۔ڈاکٹر عدیل عباس نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا ۔ چیئرمین توصیف رضانے شوگر کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور فیصلہ سازی کا اختیار رکھنے والے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس کر مرض کو کنٹرول کرنے میں مثالی کردار ادا کریں۔ ضیاء عتیق نے کہا کہ شوگر کے خلاف جنگ اکیلا ادارہ نہیں جیت سکتا ہمیں متحد ہو کر اس پر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں شوگر کا علاج صرف مستند معالج سے ہی کروانا چاہیے۔ واک میں اخوت ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے افراد اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اور غبارے پکڑے ہوئے تھے اورہوا میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.