گھرگی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال جلو موڑ میں غریب اور نادر افراد کیلئے سہ روزہ فری آ ئی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 26 نومبر 2015 14:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) گھرگی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال جلو موڑ میں غریب اور نادر افراد کیلئے سہ روزہ فری آ ئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پروفیسر میاں محمد شفیق نے سفید موتیا کے مریضوں کاجدید ٹیکنالوجی سے آپریشن کیا۔ آئی کیمپ میں مفت آئی سرجری، داخلہ،چیک اپ اور مفت او پی ڈی کی سہولت فراہم کی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا ۔

کیمپ کے پہلے روز ہی 400سے زائدمریضوں کا معائنہ اور 100سے زائدکے قریب فری سرجری کے لئے مریض رجسٹر کئے گئے ۔ جن میں سے 13 مریضوں کا آپریشن کیمپ کے دوسرے روز ہی کر دیا گیا۔ اور مزید 350 مر یضوں کا معائنہ اوربڑی تعداد میں مریض سرجری کے لئے رجسٹر ہوئے ۔ سہ روزہ آئی کیمپ میں ٹوٹل 1078 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 300کے قریب آنکھوں کے مریضوں کو آپریشن کے لیے رجسٹر کیا گیا اور جس میں سے 39 مریضوں کے آپریشن کیمپ کے تیسرے اور آخری روز تک کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

باقی مریضوں کا آپریشن آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔یہ کیمپ گھرکی ہسپتال کی انتظامیہ نے غریب اور نادار لو گو ں کے لئے ترتیب دیا ۔ جس میں معائنہ سے لے کرآنکھوں کے آپریشن اور ادویات تک مفت فراہم کی گئیں ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے گھرکی ہسپتال کی اس کاوش کو سراہا اور آئندہ کے لئے ایسے فری کمپیس کے انعقاد کی پرزور اپیل کی ۔ جیسے چےئر مین گھرکی ہسپتال محسن بلال گھرکی نے نہ صرف منظور کیا بلکہ عملے کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر مارکینٹگ اودر ممبر بورڈ آف ٹرسٹز مشتاق احمد میاں نے ہدایات جاری کیں کے آیندہ کیمپ کا انعقاد (اوپی ڈی) کی بجائے کھلی جگہ پر کیا جائے ۔ جہاں مریضوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں اور دیگر لوازمات کا بندوبست ہو گاتاکہ مریض کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :