اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیابیطس آگاہی واک

جمعرات 26 نومبر 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) ذیابیطسکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے کے اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیا بیطس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں اخوت ہیلتھ سروسز سے ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر مہوش رشید ، پروگرام کوارڈینیٹر مسزروبی ، شبینہ نسیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے چیئرمین توصیف رضا، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل عباس ، ڈائریکٹر عامر ظفر، مینیجنگ ڈائریکٹر ڈائریکٹر عمران بٹ، ضیاء عتیق ، شاہ نواز بیگ کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔

اس موقع پر اخوت ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہائی نون عملے کی شوگر ٹیسٹ کی گئی اورغذائی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معائنہ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ لوگوں کو چیک اپ کرنے والوں کا بھی چیک اپ ہونا چائیے۔ ہائی نون لیبارٹریز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ادارے اپنے ورکرز کی صحت عامہ کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہائی نون کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائدلوگ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران بٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں کیو نکہ کم غذا آپ کھاتے ہیں جبکہ زیادہ کھانا آپ کو کھا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر عدیل عباس نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا ۔ چیئرمین توصیف رضانے شوگر کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور فیصلہ سازی کا اختیار رکھنے والے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس کر مرض کو کنٹرول کرنے میں مثالی کردار ادا کریں۔ ضیاء عتیق نے کہا کہ شوگر کے خلاف جنگ اکیلا ادارہ نہیں جیت سکتا ہمیں متحد ہو کر اس پر کام کرنا ہو گا۔

ہمیں شوگر کا علاج صرف مستند معالج سے ہی کروانا چاہیے۔ واک میں اخوت ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے افراد اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اور غبارے پکڑے ہوئے تھے اورہوا میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے ۔