وفاقی وزیر صحت اعجاز رحیم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، نیشنل ہیلتھ پالیسی یونٹ کی سروے رپورٹ پر غور

جمعہ 11 جنوری 2008 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2008ء)وفاقی وزیر صحت اعجاز رحیم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نیشنل ہیلتھ پالیسی یونٹ کی طرف سے ملک میں کئے جانے والے سروے رپورٹ کے مختلف پہلووٴں پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت صحت کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں صحت کے شعبے میں کار کردگی کی بنیاد پر اضلاع کی درجہ بندی بھی کی گئی۔ سروے رپورٹ کے مطابق اٹھانوے اضلاع کو پہلے ، بیالیس کو دوسرے ، تینتیس کو تیسرے اور آٹھ کو چوتھے درجے میں رکھا گیا۔ ان میں گوادر پہلے اور قلعہ عبداللہ آخری نمبر پررہے ۔ ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے دس بہترین اضلاع میں پنجاب کے چار ، سندھ کے تین ، سرحد کے دو اور بلوچستان کا ایک ضلع شامل ہے ۔