سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد45ہزار ہوگئی

جمعہ 27 نومبر 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان میں ایک لاکھ 30 ہزارافرادایچ آئی وی ایڈزوائرس کا شکارہیں، ایک سال کے دوران سندھ میں ایچ آئی وی وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مجموعی طورپر 45ہزار افراد ایڈز وائرس سے متاثر ہیں ان میں ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت 4ہزار 747 مریضوں کو رجسٹرڈ کیاگیا ہے جن کا علاج جاری ہے، اعدادوشمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں رواں سال ایڈزوائرس کے مریضوں میں7فیصد اضافہ ہوا ہے جوایک خطرناک علامت ہے، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر یونس چاچڑ نے بتایا کہ سندھ میں 16ہزار افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :