بھارت میں صحت عامہ کے منصوبوں میں کرپشن اور دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے ۔عالمی بنک

ہفتہ 12 جنوری 2008 12:12

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 12. جنوری2008 ) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس کی مدد سے چلنے والے صحتِ عامہ کے پانچ منصوبوں میں بڑے پیمانے پر’دھوکہ دہی اور کرپشن‘ کا انکشاف ہوا ہے۔چار سو ملین ڈالر سے زائد کے ان منصوبوں کا تعلق بھارت میں ایڈز، ملیریا اور ٹی بی جیسے امراض سے تھا اور ان میں سے کچھ قریباً گیارہ برس قبل 1997 میں شروع ہوئے تھے۔

عالمی بینک کے سربراہ رابرٹ زوئلک کا کہنا ہے کہ’تفتیش سے رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے ناقابلِ قبول اشارے ملے ہیں‘۔ اس دھوکہ دہی کی نشاندہی کے ثبوت 2006 میں ورلڈ بینک کی جانب سے شروع کیے جانے والے ایک جائزے کی رپورٹ میں فراہم کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس رپورٹ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور جو کوئی بھی اس دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’ جن افراد پر غلط کام میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ان کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر ان پر الزام ثابت ہوا تو انہیں مثالی سزا دی جائے گی‘۔ رابرٹ زوئلک نے بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ’ یہ مسائل حل ہونے چاہیئیں۔

میں اس برائی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہوں۔ میں نے اس حوالے سے بھارتی خزانہ پی چدمبرم سے بھی بات کی ہے اور انہوں نے میرے موقف سے اتفاق کیا ہے‘۔امریکی بحریہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کے امریکی بحری جہازوں کے قریب آنے کے دو واقعات دسمبر کے مہینے میں بھی پیش آئے تھے اور ان واقعات کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر افسر نے بتایا کہ ایک واقعہ انیس دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وڈھبے کی جانب سے بطورِ تنبیہ فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے امریکی افسر کا کہنا تھا کہ’ ایک چھوٹی(ایرانی) کشتی جہاز کی جانب آ رہی تھی اور یہ اس وقت رکی جب جہاز سے تنبیہی فائرنگ کی گئی‘۔ افسر کے مطابق دوسرا واقعہ بائیس دسمبر کو پیش آیا جب تین ایرانی کشتیاں یو ایس ایس کار کے قریب آئیں۔ تاہم بحری جہاز کے عملے کی جانب سے سیٹیاں بجائے جانے پر وہ رخ موڑ کر چلی گئیں۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ کی جانب سے ایران سے چھ جنوری کے واقعے پر سفارتی احتجاج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :