ایران میں ایڈز سے شفایاب کرنے والا پہاڑ دریافت ہونے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

ہفتہ 28 نومبر 2015 14:49

ایران میں ایڈز سے شفایاب کرنے والا پہاڑ دریافت ہونے کا دعویٰ،سوشل میڈیا ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) ایران میں ایڈز سے شفایاب کرنے والا پہاڑ دریافت کرنے کا دعویٰ سامنے آگیا،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیج عرب کی عسلویہ بندرگاہ سے متصل بوشہر گورنری میں ایک پہاڑ ایسا ہے جہاں کچھ عرصہ گذارنے والے ایڈز کے مریض اس بیماری سینجات پا لیتے ہیں۔

یہ حیران کن خبر ایران سے باہر بعض دوسرے ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں بھی شائع ہوئی ہے کیونکہ اس خبر کا مآخذ ایک برطانوی ڈاکٹر "ٹیم ھابکنیز" ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عسلویہ بندرگاہ کے پہاڑ پر ڈیڑھ سال تک وقت گذارنے والیایڈز کے مریض اس جان لیوا بیماری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ایران کی سرکاری ریڈیو ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے زیراہتمام "جرنلسٹ کلب" کی جانب سے بو شھر کے مذکورہ پہاڑ کی خبر بڑے پیمانے پر پھیلائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس خبر میں برطانوی ڈاکٹر ہابنکینز کا بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس پہاڑ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کرہ ارض کا سورج سے قریب ترین پہاڑ ہے۔ سورج سے قربت کی بناء پر یہاں خاص قسم کی مقناطیسی شعاعیں پیدا ہوتی ہیں جو ایڈز جیسے مرض کے انسداد اور علاج میں مدد دیتی ہیں۔جرنلسٹ کلب کی جانب سے جاری کردہ خبر کو ایران کے دیگر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی دی گئی ہے۔

رپورٹ میں برطانوی اخبار "ٹائمز" کا بھی حوالہ شامل ہے جس میں برطانوی ڈاکٹر نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عسلویہ پہاڑ کو "اینٹی ایچ ، آئی وی پہاڑ" کا نام دے اور اس کے قریب شہر آباد کرے تاکہ ایڈز کے مریضوں کو وہاں پر علاج کے لیے رکھا جا سکے۔ یہ ایڈز کے مریض وہاں سال ڈیڑھ سال رہیں تاکہ بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکیں کیونکہ بیماری سے نجات کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :