حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، نگراں وفاقی وزیر صحت اعجاز رحیم

پیر 14 جنوری 2008 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2008ء)نگراں وفاقی وزیر صحت اعجاز رحیم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملیریا سمیت دیگر امراض سے بچاوٴ کیلئے خصوصی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نرسز کی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز رحیم نے کہا کہ زچہ وبچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے جائیکا کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ان کا ملک پاکستان کی امداد جا ری رکھے گا