پاکستان میں ایک لاکھ افراد ایڈز میں مبتلا‘احتیاط واحد بچنے کا واحد طریقہ ہے:شاہین احسان مغل

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2015 13:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔یکم دسمبر۔2015ء) اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد ایڈز کے مریض موجود ہیں ان کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔بعض لوگ شرم کے مارے ایڈز کی تشخیص نہیں کرواتے جس کی وجہ سے دیگر افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ کئی لوگ اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے دیگر لوگوں کو بھی اس بیماری سے محفوظ بناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے پی بی ایف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل‘ مرزا اسلام بیگ‘ ڈاکٹر محمد خلیل رانا‘ ڈاکٹر سکندر وڑائچ‘ ڈاکٹر جاوید شیخ سمیت دیگر نے کیا تقریب کا اہتمام آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان نے کیا تھا شاہین احسان مغل نے کہا کہ اسلام سے دوری ایڈز کی بڑی وجہ ہے غیر محرم سے مراسم ایڈز کا بڑا موجب ہے یہ گناہ کیساتھ ساتھ ایسی بیماری ہے جو دنیا و آخرت میں رسوا کریگی ۔

متعلقہ عنوان :