ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

منگل 1 دسمبر 2015 15:24

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ایڈز کے خاتمے کاکا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے ) منگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈز کے خاتمہ ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت ، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان ، وفاقی وزارت صحت ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر واکس منعقد کی گئیں اور ہیلتھ سیمینارز ،کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس کو ایڈز کے مرض ، اس کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، علاج معالجہ ،تدارکی اقدامات اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے عوامی شعور کی بیداری کیلئے خصوصی پروگراما ت نشر کئے۔

متعلقہ عنوان :