جدہ'بچے کے دماغ سے قینچی نکالنے کا کامیاب آپریشن
ماہرین نے بچے کی کھوپڑی کو لیزر کی مدد سے کاٹ کر دماغ میں پیوست قینچی نکالی
عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2015 11:32
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر۔2015ء)سعودی عرب کے طبی ماہرین نے ایک بچے کے د ماغ میں گھس جانے والی قینچی ایک پیچیدہ سرجری کے بعد کامیابی کے ساتھ نکال لی ہے جس کے نتیجے میں بچے کی زندگی بچا لی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تین گھنٹے کی سرجری کا عمل جدہ میں قائم شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا جہاں ماہرین نے بچے کی کھوپڑی کو لیزر کی مدد سے کاٹ کر دماغ میں پیوست قینچی نکالی۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ سرجری کے عمل سے گذرنے والا بچہ اب تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے۔شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے تین گھنٹے تک سرجری کا عمل نہایت احتیاط کے ساتھ جاری رکھا۔ یہ ایک پیچیدہ اور جسم کے حساس حصے کا آپریشن تھا۔(جاری ہے)
سرجری کے لیے لیزر کا طریقہ علاج استعمال کیا گیا جس کی مدد سے کھوپڑی کھول کر دماغ میں پیوست قینچی نکال لی گئی۔
درایں اثنا شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس کے اینستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر احمد زکی نے کہا کہ دو روز قبل ایک بچے کو اسپتال کے شعبہ حادثات میں لایا گیا جس کے دماغ میں قینچی پیوست ہو گئی تھی۔ بچے کو بہت زیادہ تکلیف تھی۔ بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ میں قینچی تھی۔ اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ گر پڑا اور قینچی ماتھے سے دماغ میں پیوست ہو گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.