شہبازشریف طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

منگل 15 جنوری 2008 13:58

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14.جنوری2008 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے وہ منگل کی صبح پی آئی اے کی پروازpk757کے ذریعے لندن روانہ ہوئے لندن جانے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لندن کا یہ دورہ معمول کے چیک اپ کے لیے ہے اور چاردن قیام کے دوران وہ اپنا مکمل معائنہ کروائینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دس محرم کے بعد اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کریگی تاکہ بہترانداز سے انتخابات میں حصہ لیاجاسکے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرقیادت پارٹی اور قوم متحد ہے اور پارٹی انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی کو ناکام بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :