چناری: ہیپا ٹائیٹس سی وبائی شکل اختیار کر گیا، ، ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا ،تین ماہ میں مرنے والوں کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر گئی،حکو مت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت خاموش تماشائی، لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 15:45

چناری‘(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) ضلع ہٹیاں بالا،سینادامن ،چناری،چکوٹھی اور گردونواح میں ہیپا ٹائیٹس سی وبائی شکل اختیار کر گیا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے ملحقہ دیہات ناڑیاں کھائیگراں میں ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا تین ماہ میں مرنے والوں کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر گئی جبکہ اس موزی مرض میں ضلع ہٹیاں بالا کے چار ہزرا سے زائد افراد شکار حکو مت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت خاموش تماشائی لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق کے مطابق قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر خان اور چیرمین وزیر اعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کے حلقہ انتخاب کی یونین کو نسل ہٹیاں بالا،چناری،سینا دامن ،چکوٹھی اور گردونواح میں ہیپا ٹائیٹس سی نے وبائی شکل اختیار کرتے ہوئے لوگوں کی جا نیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے ملحقہ دیہات ناڑیاں کھائیگراں کے رہائشی چالیس سالہ چوہدری اورنگزیب ولد طالب چوہدری بھی زندگی کی بازی ہار کر خالق حقیقی سے جا ملے تین ماہ میں مرنے والوں کی تعداد ایک درجن اور اس موزی مرض کا شکار ہو نے والوں کی تعداد چار ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے خطرناک بیماری کے ضلع ہٹیاں بالا میں تیزی سے پھیلنے کے باوجود حکو مت آزاد کشمیر باالخصوص محکمہ صحت خاموش تما شائی کا کردار ادا کر رہا ہے اگر اب بھی حکومت نے اس موزی بیماری کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات نہ کیے تو آنے والے چند ماہ میں مر نے والوں کی تعداد سینکڑوں میں جا سکتی ہے ضلع ہٹیاں بالا کی سیا سی وسماجی شخصیات نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع ہٹیاں بالا میں اس موزی مرض کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کر یں اور نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں عوامی حلقوں نیقائدحزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر خان اور چیرمین وزیر اعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی خاموشی پر بھی افسوص کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ انھیں بھی ہوش کے ناخن لیتے ہو ئے اپنے حلقہ کی عوام کو موزی مرض سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے انکی خاموشی حلقہ کے عوام کی جا نیں لینے کا سبب بن رہی ہے

متعلقہ عنوان :