دنیا بھر میں ہر سال آلودہ کھانے سے 4 لاکھ افراد لقمئہ اجل، 60 کروڑ بیمار ہوتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:53

اقوام متحدہ ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی04دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ہر سال آلودہ کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسے مضر کھانے کی وجہ سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 600 ملین سے زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی چھوٹے بچوں کی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات کیے جائیں تو آلودہ کھانے سے پیدا ہونے والی زیادہ تر بیماریوں پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :