3 روزہ پو لیو مہم14دسمبر سے شروع ہو گی،ڈاکٹرمحمدخالد

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:04

قصور۔4دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی04دسمبر۔2015ء)ای ڈی او ہیلتھ قصورڈاکٹرمحمدخالد نے کہاہے کہ پولیو کے موذی مرض کا مکمل انسداداُسی صورت میں یقینی ہوگا جب متعلقہ محکموں کیساتھ والدین‘ مذہبی رہنما‘میڈیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے میں بھرپور تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں ہرانسداد پولیومہم میں قومی فرض اور خدمت کے جذبے کیساتھ اپنا کردار ادا کرناہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع قصورمیں پولیومہم 14دسمبر تا 16دسمبرتک منعقد ہورہی ہے اس دوران ضلع میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 42ہزار 736بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔