مردان میں پولیومہم 14 دسمبر سے شروع ہو گی ‘ ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعہ 4 دسمبر 2015 13:00

پشاور۔04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی04دسمبر۔2015ء)مردان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 14 دسمبر سے شروع ہو کر 16 دسمبر تک جاری رہے گی ‘ اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں منعقد ہوا ‘ اجلاس کی صدارت ڈی سی مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کی ‘ تحصیل ناظم مردان ایوب خان ‘ تحصیل ناظم کاٹلنگ امداد اللہ اور ضلعی محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد طاہر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو کی اس قومی مہم میں 875 موبائل ٹیمیں ‘ ٹرانزٹ کی 32 ٹیمیں ‘ فکسڈ کی 92 ٹیمیں اور مانیٹرنگ کے لئے 188 ٹیمیں حصہ لیں گی ‘ ڈی سی مردان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار غفلت کا مرتکب نہ ہو اور لگن سے اپنا کام جاری رکھے تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پایا جا سکے ۔ڈی سی مردان نے اس بات کی تاکید کی کہ رکاوٹ ڈالنے والوں کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔