سرگودھا ، مضر صحت پانی پینے سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں مضر صحت پانی پینے سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں گزرتے دن کیساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں 90 فیصد مریض ادویات سے محروم ہیں صرف 10 فیصد مریضوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں ان میں سے 5 فیصد وہ مریض شامل ہیں جو وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ انتہائی تشویشناک ہے جس میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے اس کی بڑی وجہ مضر صحت پانی اور سیوریج کے پانی سے سیراب کی جانیوالی سبزیوں کا استعمال ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں سروے کئے گئے پانی میں سو فیصد ہیپاٹائٹس کے جراثیم پائے گئے ہیں شہر کے کسی بھی علاقہ میں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے جن علاقوں میں پینے کے صاف پانی لوگوں کو مہیا کیا جارہا ہے وہ بھی گٹروں ملے پانی کی وجہ سے آلودہ ہے جس سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سرگودھا میں ہر پانچواں فرد ہیپاٹائٹس C,B,A میں مبتلا ہے لوگوں کی اکثریت ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ وغیرہ نہیں کرواتے جس کی وجہ سے انہیں بروقت مرض کا پتہ نہیں چلتا ہے اور یہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ انتہائی خطرناک ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :