پولیو کے خلاف مہم 22 جنوری سے شروع ہو گی

جمعرات 17 جنوری 2008 13:51

سرگودھا کینٹ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 17. جنوری2008 ) ضلع سرگودھا میں پولیو کی انسدادی مہم کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 26 جنوری تک جاری رہے گی اس دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی-ای ڈی او ہیلتھ نے اس سلسلے میں متعلقہ اہلکاروں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ ملک سے پولیو جیسے مرض کا خاتمہ کیا جا سکے-

متعلقہ عنوان :