عالمی ادارہ صحت کے وفد کی مشیر صحت سے ملاقات

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں اور علاج معالجہ کی سہولیات دور دراز علاقوں کے عوام تک پہنچانے کے لئے چیف منسٹر ہیلتھ زروڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کے بہت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں مینجمنٹ کیڈر تشکیل دیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات عالمی ادارہ صحت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جس نے انٹر نیشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر خلیف بلےDr. Khalif Biley کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں WHO پنجاب کے نمائندہ ڈاکٹر جمشید،WHO جنیوا کی نمائندہ مس جسٹنMiss. Justine ،ڈاکٹر شہلا زیدی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ میڈکل ایجوکیشن اینڈ سپشلائزڈ انسٹی ٹیوشنز گلزار حسین شاہ، سپیشل سیکرٹری سکینڈری اینڈ پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان، پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ(PSPU)کے ڈائریکٹر علی بہادر قاضی،ڈاکٹر زاہدہ سرور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

عالمی ادارہ صحت کو چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ پروگرام،بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور ضلع وتحصیل ہیڈ کوارٹزز ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی،ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات،DHQ اور THQ ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی،بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو موثر اور فعال بنانے کے لئے قانون سازی، تھیلسیمیا کی روک تھام، ای پی آئی پرگوام کے تحت روٹین ایمونائزیشن کوریج،پولیوکی صورتحال اور MNCH پروگرام کے تحت ماں بچہ کی صحت بہتر اور شرح اموات کو کنٹرول کرنے کے لئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر DHQ اوTHQ ہسپتالوں میں 500 سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو سپیشل پے پیکج دے کر تعینا ت کیا گیا ہے اور دور دراز کے ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرزکو250000روپے تک تنخواہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ سینٹرز اورہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی،ڈاکٹرز،نرسز،ویکسینیٹرز کی حاضری چیک کرنے کے لئے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمHIMS پی آئی ٹی بی کے تعاون سے کام کررہا ہے اور اکاونٹبیلٹی(احتساب) کا مکینزم متعارف کرانے سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد کے سربراہ انٹر نیشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر خلیف بلے نے پنجاب میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیماریوں کی روک تھامPrevention کے اعشاریے بہت بہتر ہیں اور پولیو کی روک تھام میں پنجاب کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت کادیگر صوبوں کے ساتھ قریبی رابطہ(Cordination) اور نالج شیئرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر خلیف بلے نے کہا کہ WHO محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور ہیلتھ انڈیکٹرز کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹیکنیکل معاونت جاری رکھے گا۔