غیر قانونی سگریٹس کی فروخت ، حکومت کو 7 ارب17کروڑ کا نقصان

جمعہ 18 جنوری 2008 12:36

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. جنوری2008 ) قومی خزانے کو غیر قانونی سگریٹس کی فروخت سے سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرناپڑ رہا ہے ، ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کو غیر قانونی سگریٹس کی فروخت سے 7ارب 17کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان میں غیر قانونی اور جعلی سگریٹس کی فروخت عام ہوچکی ہے ،اس وقت پورے ملک میں سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹ کھلے عام فروخت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کوریونیو کی مد میں2007ء میں 7ارب17کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ،اعداد و شمار کے مطابق2007ء میں 77ارب سے زائد سگریٹس مارکیٹ میں فروخت ہوئے جن میں سے قانونی طور پر فروخت ہونے والے سگریٹس کی تعداد 61ارب تھی،جبکہ باقی ماندہ 16ارب غیر قانونی سگریٹس تھے جبکہ2006ء میں حکو مت کو سگریٹ انڈسٹر ی میں ٹیکس چوری کی وجہ سے 6ارب کا نقصا ن اٹھانا پڑا تھا، اعداد و شمار کے مطابق مقامی سگریٹ انڈسٹری حکومت کو ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں ہر سال31ارب 20کروڑسے زائدادا کرتی ہے،ان میں دو بڑی کمپنیاں اپنے 17سے زائد برانڈز پرحکومت کو 31ارب ٹیکس ادا کرتی ہیں،جبکہ دوسری 110 سے زائد برانڈز بنانے والی کمپنیاں حکومت کوصرف20کروڑ ٹیکس ادا کرتی ہیں،2007ء میں سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی مد میں5ارب59کروڑ روپے‘جعلی سگریٹس کی مد میں 24کروڑ روپے اور سمگلنگ کی مد میں ایک ارب 34کروڑ روپے کا نقصان حکومتی خزانے کو پہنچایا گیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 سگریٹس کے پیکٹ کی کم سے کم قیمت 12.70روپے طے کی ہے‘ جس میں خام مال پیکنگ ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس سمیت تمام اخراجات شامل ہوتے ہیں اور ایف بی آر نے اس مقرر کردہ قیمت سے کم قیمت پر فروخت کرنا غیر قانونی قرار دیا ہوا ہے لیکن مارکیٹ میں کئی ایسے برانڈ دستیاب ہیں جو مقررہ قیمت سے کم پر فروخت ہو رہے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :