دودھ غذائیت کی کمی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکتا ہے، طبی ماہرین

اتوار 6 دسمبر 2015 13:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) دودھ انسان کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے جو غذائیت کی کمی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دودھ کے فوائد کے حوالے سے معلومات کی کمی کے باعث لوگ تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں پر ڈیری فارمنگ کے شعبہ کو کئی گنا ترقی دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

غذائیت کی کمی کے مسائل اور طبی پیچیدگیوں کے خاتمے میں دودھ انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی دستیابی کو یقینی بنا کر انسانی صحت کی بہتری میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر کی دودھ کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بھینس پالنا مشکل ہے جبکہ ڈیری کی صنعت کے فروغ سے دودھ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالص دودھ کی دستیابی کیلئے ملک میں ڈیری قوانین کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ کی ترقی اور حفظان صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔