کوٹ ادو ، آٹا گھی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ

جمعہ 18 جنوری 2008 18:13

کوٹ ادو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 18. جنوری2008 ) آٹا ، گھی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، دیسی وانگریزی ادویات کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد تک اضافہ ، ادویات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ، خشک دودھ اور کیمیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، تفصیل کے مطابق آٹا اور گھی کے بعد دیسی وانگریزی ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ، مارکیٹ سروے کے مطابق دیسی ادویات ساز کمپنی قرشی نے اپنی روایات کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ کردیا ہے ، جبکہ ہمدرد وقف پاکستانی اگلے ماہ اپنی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا ، قرشی نے جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان میں گسٹو فل شربت وگولی 35 سے چالیس روپے ، عرق شیریں چوبیس روپے سے تیس روپے ، عرق گلاب چھوٹا15 روپے سے بیس روپے عرق گلاب ڈراپس 10 روپے سے پندرہ روپے ، شربت توت سیاہ بڑا تیس روپے سے پینتیس رپے چھوٹا23 روپے سے پچیس روپے لال شربت 33 روپے سے 35 روپے ، انگریزی ادویات بنانے والی کمپنیوں نے بھی وزارت صحت کی ملی بھگت سے ادویات کی قیمتوں میں چپ چاپ اضافہ کرنا شروع کررکھا ہے ، جس کے باعث ان ادویات کے استعمال کرنے والے لاکھوں مریضو میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ، اس طرح گلسرین کی پچیس گرام کی شیشی دس روپے سے پندرہ روپے ، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی شیشی آٹھ روپے سے پندرہ روپے ، کسٹر آئل کی شیشی دس وپے سے پندرہ روپے ، ٹنکچر آئیوڈین کی شیشی دس سے پندرہ روپے ہوگئی ہے ۔