سام سنگ نے میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کی وسیع تررینج متعارف کرادی

پیر 7 دسمبر 2015 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) سام سنگ طب کے شعبہ میں سمارٹ،قابل بھروسہ اوراختراعی ٹیکنالوجی تیزی سے متعارف کرانے کے عزم کو مزید پختہ کررہا ہے اوراسی سلسلہ میں اس نے شکاگو میں منعقد ہونے والی ریڈیو لوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں نئے آلات متعارف کرائے ہیں،اسی ہفتہ ماہرین سام سنگ کی کمپیوٹڈٹوموگرافی،الٹراساؤنڈ اور ڈیجیٹل ریڈیوگرافی کے آلات کا عملی مظاہرہ کرینگے جو کہ بہترین علاج اور اعلیٰ کارکردگی کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کئے گئے ہیں، اس حوالے سے سام سنگ کے شعبہ طبی آلات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم آر ایس 80اور این ای ایکس سی ٹی 7جیسے آلات کی فراہمی کے ساتھ اختراعی ڈیزائن اور جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے عزم پر کاربند ہیں،سام سنگ کی امیجنگ ٹیکنالوجی اور صارف دوست ڈیزائن کے ذریعے ہم طبی شعبہ میں درست اور آسان ڈائیگناسٹک ٹیکنالوجی کی فراہمی کے وعدے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کے سام سنگ کی کمپیوٹڈٹوموگرافی دنیابھرمیں انتہائی نگہداشت،نیورولوجیکل اور ایمرجنسی شعبوں میں استعمال ہورہے ہیں جبکہ این ای ایکس سی ٹی سام سنگ کی طرف سے شاندار کارکردگی کا وہ سی ٹی سکینرہے جو عام اور خاص طبی معائنہ میں ڈائیگناسٹک نظام پر اعتماد بڑھاتا ہے،سام سنگ شکاگو اجلاس کے دوران پورٹیبل سی ٹی ٹیکنالوجی کی رینج میں بھی کئی سافٹ ویئراور ہارڈ ویئرآلات متعارف کرائے گا جبکہ ڈیجیٹل ریڈیوگرافی اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی،انعام یافتہ ڈیزائن اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی 21صدی کی ضروریات کے مطابق خود کار نظام پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :