ایران میں سوائن فلو کی وبا پھوٹ پڑی ،تین ہفتوں میں 33 افرادجاں بحق

منگل 8 دسمبر 2015 13:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) ایران کے جنوب مشرقی صوبوں میں سوائن فلو کی وبا پھوٹ پڑی جس سے اب تک تین ہفتوں میں 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ 28 ہلاکتیں صوبہ کرمان جبکہ 5 سستان بلوچستان میں ہوئیں۔ وبا کے تہران سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صوبہ کرمان میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے تقریبا 600 افراد نے طبعی معائنہ کروایا ہے۔ سوائن فلو پہلی بار میکسیکو میں سامنے آیا اور بعد میں بڑی تیزی سے پوری دنیا میں پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :