معاشرے کاہر طبقہ ملکی ترقی و استحکام کے لئے اپنا کر دار ادا کرے، نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو

پیر 21 جنوری 2008 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2008ء) نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کا فرض ہے کہ وہ ملکی ترقی و استحکام کے لئے اپنا کر دار ادا کرے، ہم سب کا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے اور قوموں کے درمیان ہمیں اپنا بہتر تصور اجاگر کر نا چاہیے، گزشتہ روز یہاں بوہرہ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سماجی شعبے میں ان کے کر دار کو سراہا اور کہاکہ سید برہان الدین کی رہنمائی میں بوہرہ برادری امن اور ہم آہنگی کیلئے کام کررہی ہے جو قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

وفد نے امن اوراستحکام کیلئے حکومت کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ اس سے سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوگا وفد میں سیف الدین زمکا والہ، کمائل یونس اور حزیمہ حیدر موتا شامل تھے ۔