پولی کلینک ، رواں سال شعبہ امراض قلب میں 20 ہزار مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) پولی کلینک ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں رواں سال کے دوران20ہزار مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے جبکہ شعبے میں ایک نئی اور جدید ایکو مشینوں سے12ہزار مریضوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اس شعبے میں نصب ایک نئی اور جدید ایکو مشین کے ذریعے12ہزار سے زائد مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے اسی طرح او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 300کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے پولی کلینک ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے پاس جگہ کی کمی کے باوجود رش بڑھنے کی اہم وجہ جدید ایکو مشین بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں جب آن لائن نے پولی کلینک ہسپتال ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ شعبہ امراض قلب میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال پر مریضوں کا رش بہت بڑھ گیا ہے اور شعبے کے ماہر ڈاکٹر پوری توجہ سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ شعبہ امراض قلب کو ہسپتال کے توسیع منصوبے میں مذید وسعت دی جائے گی۔